پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہزار 513 افراد متاثر، 224 جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہزار 513 افراد متاثر، 224 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہزار 513 افراد متاثر، 224 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہزار 513 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 224 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران15افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 742 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 24ہزار549 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد6 ہزار700ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے4 ہزار590، سندھ میں 3 ہزار 373، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار453، بلوچستان میں552، آزاد کشمیر میں51، گلگت بلتستان میں 290جبکہ اسلام آباد میں 204 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 7ہزار 952فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2ہزار 337افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں83 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 69 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث58، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 3 جبکہ بلوچستان میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس کے مطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 20 ممالک کی فہرست میں بھارت نے بھی جگہ بنا لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایسے 20 ممالک کی فہرست شائع کی جہاں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں بھارت 19واں ملک قرار

Related Posts