لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں آن لائن تعلیم کا فروغ قابلِ تحسین ہے۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ 20 سال سے مجھے آن لائن تعلیم میں دلچسپی رہی ہے۔صدرِ مملکت
گزشتہ 20 سال سے مجھے آن لائن تعلیم میں دلچسپی رہی ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم کا ملک میں فروغ پانا قابلِ تحسین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے مجھے آن لائن حصولِ علم میں دلچسپی رہی جبکہ میں نے چین میں 2006ء کے دوران جب میں ایشیاء کی پیسفک ڈینٹل فیڈریشن کا صدر تھا، اسے اپنا موضوعِ گفتگو بنایا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس نے پاکستان میں ایسے حالات پیدا کردئیے ہیں کہ اب پاکستان میں آن لائن تعلیم فروغ پا رہی ہے جسے میں انتہائی مثبت پیش رفت سمجھتا ہوں۔ اس سے طلباء کو تعلیمی عمل جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ 

Related Posts