موجودہ صورتحال میں ہمیں دعاؤں کی زیادہ ضرورت ہے، مہوش حیات

تازہ ترین

تازہ ترین

مہوش حیات اپنی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار، مداحوں کی رائے طلب کرلی
مہوش حیات اپنی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار، مداحوں کی رائے طلب کرلی

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ اندھیرے اور مایوسی کے وقت میں امید قائم رکھنا بہت بڑا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے۔

آج ہمیں دعاؤں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پیغام میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس ماہ رمضان میں ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں کامیابیوں سے نوازے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت دے۔اندھیرے اور مایوسی کے وقت میں امید قائم رکھنا بہت بڑا امتحان ہے، آج ہمیں دعاؤں کی پہلے سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔

مہوش حیات کے اس پیغام کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد جوابی ٹوئٹس اور میسجز بھی کئے گئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts