لاہور،یوحنا آباد میں مسیحی برادری نے مذہبی رواداری کی شاندار مثال قائم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور،یوحنا آباد میں مسیحی برادری نے مذہبی رواداری کی شاندار مثال قائم کردی
لاہور،یوحنا آباد میں مسیحی برادری نے مذہبی رواداری کی شاندار مثال قائم کردی

راولپنڈی:رمضان المبارک کا مہینہ بڑا بابرکت ہے،جس میں مانگی جانے والی سب دعائیں قبول ہوتی ہیں، رمضان ہمیں محبت اخوت محبت اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔

اسی مناسبت سے مذہبی رواداری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور میں یوحنا آباد میں مسیحی برادری کی طرف سے مسلمانوں کیلیے لیے پورا ماہ افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین آرچ بشپ سبیٹین فرانسس شاء اور کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے آج افطار پوائنٹ بمقام نزد کرائیسٹ چرچ یوحنا آباد کا افتتاح کیا۔

اس افطار پوائنٹ سے مسلمان پورا رمضان المبارک میں افطاری کا سامان لیکر جائیں گے اور اپنے گھروں میں افطار کریں گے۔مسیحی برادری کی جانب سے کئے جانے والے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

Related Posts