سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء کی خصوصی پروازیں چلانے کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani students in Saudi Arabia seek government’s assistance

ریاض : سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء کی حکومت سے وطن واپس لانے کیلئے مدد کی اپیل،وزارت داخلہ کو خط لکھ کر مدد خصوصی پروازیں چلانے کی درخواست کردی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء نے وزارت داخلہ کے نام پیغام بھیجا ہےجس میں ان طلباء کا کہنا ہے کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کے کرونا وائرس اِس کے سبب کرہ ارض کے لوگ اضطرابی اور ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہیں ۔

خصوصاً وہ لوگ جو اپنے اہل وعیال سے دور اور کسی دوسرے ملک میں سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں ،انہی میں سے سعودی عرب میں مقیم طلباء بھی ہیں جو مدینہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں اور ہاسٹل لائف میں موجودہ بیماری کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔

اگلے چار مہینوں تک یونیورسٹی میں چھٹیاں ہیں جس کی بنا پر وہ اپنے اپنے ملک لوٹ جانے کے خواہشمند ہیں اور آپ کے تعاون کے منتظر ہیں۔ یونیورسٹی سے کئی ایک ممالک کے سفارت خانے اپنے طلبا کو بحفاظت اپنے ممالک کے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایجنٹ نے ڈیڑھ کروڑ لیکر45 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھنسا دیا

پاکستانی طلباء کی مجموعی تعداد تقریبا 200 کے قریب ہے اور مدینہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ٹکٹ اور ویزے دینے کی حامی بھر لی ہے لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں مدینہ یونیورسٹی کی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور ایک خصوصی پرواز کا بندوبست کریں تاکہ طلباء جلد از جلد اپنے ملک پاکستان واپس لوٹ سکیں ،طلباء کا کہنا ہے کہ ہم تمام طلباء مدینہ یونیورسٹی سے آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔

Related Posts