اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات تعینات کردیا ہے، جبکہ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا ہے،جبکہ فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اس کے علاہ وہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔