لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے ، وائرس سے 1 لاکھ 61 ہزار افراد متاثر جبکہ 21 ہزار 678 ہلاک ہو گئے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں آج برطانیہ چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگیا جب برطانیہ میں وائرس کے متاثرین اور اموات کی تعداد جرمنی سے بھی تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 59 ہزار 912 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 314 ہلاک ہوئے جبکہ برطانیہ میں وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 145 ہے۔
گزشتہ ماہ 18 مارچ تک برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 626 کیسز تھے جو 16 اپریل تک 1 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ 16 اپریل کو برطانیہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 93 ہو گئی۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے گئے جبکہ 28 اپریل تک برطانیہ میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 996 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 586 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں31لاکھ 38ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 17ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 31لاکھ38ہزار115افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ17ہزار970) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے31 لاکھ 38 ہزار افراد متاثر ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








