شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ مظالم پر اوآئی سی کو خط لکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

FM Qureshi writes letter to OIC highlighting atrocities on Indian Muslims

اسلام آباد “وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآرڈینیشن اور ممبر ممالک کو ایک خط لکھ کر انہیں ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہندوستان کی انتہا پسند ہندو پارٹی آر ایس ایس اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلارہی ہے اورمسلمانوں پرملک میں کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگاکرپریشان کیاجارہاہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو انھیں ‘انسانی بم’ قرار دے کر بدنام کیا جارہا ہے اور بی جے پی کا سوشل میڈیا سیل ’کورونا جہاد‘ اور ‘بائیو جہاد’ جیسی اصطلاحات استعمال کرکے نفرت انگیز پیغامات پھیلارہا ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بین الاقوامی اور مقامی ذرائع ابلاغ میں مسلمانوں کی دکانوں اور مساجد پر حملوں کے مناظر سامنے آنے پر تشویش ہے ،انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت اس گھناؤنی مہم کے نتائج مہلک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ہندوتوا کی آگ نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر خارجہ نے او آئی سی سے مسئلہ بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی توہین آمیز کاروائیاں بین الاقوامی قانون اور قراردادوں کے منافی ہیں، ان کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related Posts