اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کی جانب سے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل جاری ،صوبہ سندھ کے ہسپتالوں کو بھی سامان روانہ کر دیا گیا۔
سندھ کو 2لاکھ 90ہزار 986 فیس ماسک اور 12 ہزار این-95 ماسک ارسال کیے گئے،54ہزار 692 حفاظتی سوٹ ،16ہزار 800 جوڑے دستانے اور 9ہزار 777 جوڑے شو کور بھی سامان میں دیئے گئے۔
سندھ کے سامان میں 12ہزار 571 سرجیکل کیپ، 6ہزار 64 فیس شیلڈ اور 2ہزار 387 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔
12ہزار سنیٹائزر کی 5سو ملی لیٹر والی بوتلیں اور 3ہزار 969 ڈاکٹروں کے گاؤن بھی سندھ کے سامان میں شامل ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو چوتھی کھیپ کا سامان پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے،پنجاب اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کے ترجمان کا پناہ گاہوں میں حفاظتی سامان تقسیم نہ کرنے کا انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








