لاہور میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کے 4 ہزار 800 بیگز برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کے 4 ہزار 800 بیگز برآمد
لاہور میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کے 4 ہزار 800 بیگز برآمد

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران گندم کے 4 ہزار 800 بیگز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے بتایا کہ لاہور میں گندم کی خریداری مہم کے دوران ذخیرہ اندوزوں نے بھی سرگرمیاں شروع کررکھی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور کے علاقے برکی اور ہڈیارہ کے دو نجی گوداموں پر چھاپے مارے گئے جہاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کے 4 ہزار 800 بیگز برآمد ہوئے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ برآمد کیے گئے گندم کے بیگز کو برکی کے خریداری مرکز روانہ کردیا گیا ہے جبکہ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کے زیرِ نگرانی لاہور انتظامیہ نے کی۔ 

Related Posts