قابض بھارتی فورسز نے اپریل میں 33 بیگناہ کشمیریوں کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

قابض بھارتی نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،چار اہلکار بھی ہلاک
قابض بھارتی نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،چار اہلکار بھی ہلاک

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپریل کے مہینے کے دوران ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں 33 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے پر امن مظاہرین پر گولیوں ، چھروں اور آنسوؤں کے گولوں کے استعمال کی وجہ سے کم از کم 152 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے علاقے کے مختلف علاقوں میں 475 افراد کو کرفیو کی خلاف ورزی پر حراست میں لیاسرچ آپریشن کے دوران حریت کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 845 افراد کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان اور 2خواتین شہید

بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم کی وجہ سے کشمیر کے عوام کی زندگیاں محال ہوچکی ہیں، کشمیر میں گزشتہ سال اگست میں متنازعہ خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد کرفیو نافذ ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

Related Posts