امریکی خلا باز اینی مکلین نے خلائی اسٹیشن سے چاند کی تصویر وائرل کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی خلا باز اینی مکلین نے خلائی اسٹیشن سے چاند کی تصویر وائرل کردی
امریکی خلا باز اینی مکلین نے خلائی اسٹیشن سے چاند کی تصویر وائرل کردی

امریکی خلا باز اینی مکلین نے خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے خلائی اسٹیشن سے چاند کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکا کی خاتون خلا باز اور سابق آرمی آفیسر اینی مکلین نے کہا کہ جب میں (دسمبر 2018ء سے جون 2019ء کے درمیان)ناسا کے خلائی اسٹیشن پر موجود تھی، میری سب سے پسندیدہ چیزوں میں سے ایک یہ تھی کہ میں اسپیس اسٹیشن سے چاند کا نظارہ کروں۔

امریکی خلاباز اینی مکلین  نے کہا کہ ہمارے اسپیس اسٹیشن کا محور زمین کی سطح سے 250 میل  کے فاصلے پر تھا جبکہ چاند زمین سے 2 لاکھ 38 ہزار میل  کے فاصلے پر واقع ہے۔

خاتون خلا باز اور ماہرِ فلکیات اینی مکلین نے کہا کہ خلائی اسٹیشن زمین سے زیادہ قریب ہے جبکہ ہم چاند کے اتنے قریب نہیں ہوتے، پھر بھی چاند کا نظارہ انتہائی دلفریب ہوتا ہے۔ 

Related Posts