قرنطینہ میں وقت گزار نے کیلئے مایا علی نے دلچسپ کام ڈھونڈ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قرنطینہ میں وقت گزار نے کیلئے مایا علی نے دلچسپ کام ڈھونڈ لیا
قرنطینہ میں وقت گزار نے کیلئے مایا علی نے دلچسپ کام ڈھونڈ لیا

کراچی: اداکارہ مایا علی نے اب قرنطینہ کے دوران ایک اورنیا کام ڈھونڈ لیا ہے۔کورونا وبا کے باعث اداکارہ مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں۔

اداکارہ مایا علی نے اس دوران بیکنگ بھی کی تاہم اب اداکارہ نے قرنطینہ میں کچھ اوردلچسپ ڈھونڈ لیا ہے۔مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزہیں۔

https://www.instagram.com/p/B_u31bEnLSO/

مایہ ناز اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا۔اداکارہ نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ بہت عرصے کے بعد ایسے کام کررہی ہوں اور یہ کام کرکے اپنا وقت گزار رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکے میرا وقت اچھا گزر جاتا ہے اور میں بور بھی نہیں ہوتی۔

Related Posts