پاکستان کے 82 فیصد شہری کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر وزیرِ اعظم سے متفق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے 82 فیصد شہری کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر وزیرِ اعظم سے متفق
پاکستان کے 82 فیصد شہری کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر وزیرِ اعظم سے متفق

اسلام آباد: گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کے 82 فیصد شہری کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کے وزیرِ اعظم کے فیصلے سے متفق نظر آتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی سروے کی ویب سائٹ گیلپ پاکستان نے کہا کہ رواں برس مارچ کے دوران ان پاکستانیوں کی تعداد میں 22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو یہ یقین رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی صورتحال کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر رہی ہے۔

گیلپ سروے نے پاکستانی شہریوں پر کیے گئے سروے کے نتائج ٹوئٹر پر شائع کردئیے جس کے مطابق 18 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو اِس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی صورتحال کو ٹھیک  طریقے سے کنٹرول کر رہی ہے جبکہ 82 فیصد شہریوں کی رائے اس کے برعکس ہے۔ 

Related Posts