پاکستان میں پٹرول کی قیمت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں آدھی ہے۔سیف اللہ نیازی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں پٹرول کی قیمت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں آدھی ہے۔سیف اللہ نیازی
پاکستان میں پٹرول کی قیمت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں آدھی ہے۔سیف اللہ نیازی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں آدھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون نافذ ہے جس کے باعث عوام مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں جس کا تحریکِ انصاف کو پورا احساس ہے۔

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں خطے میں دیگر ممالک سے انتہائی کم ہیں جبکہ  بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً  آدھی ہے۔ 

Related Posts