پاکستان کے 51 فیصد شہری یہ یقین رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیشِ نظر عالمی طاقتیں ایک دوسرے کے قریب تر ہو رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی سروے کی ویب سائٹ گیلپ نے اپنے ایک سروے کے نتائج شائع کیے جس کے مطابق ہر 2 میں سے 1 سے زائد یعنی 51 فیصد پاکستانی دنیا کی بڑی طاقتوں کے باہمی تعلقات کے بارے میں پر امید ہیں۔
گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق 51 فیصد پاکستانی یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کی بڑی طاقتیں کورونا وائرس کے پیشِ نظر ایک دوسرےسے عام حالات کے مقابلے میں زیادہ قریبی تعلقات رکھتی ہیں جس سے وائرس کے خلاف عالمی اتحاد کی طاقت کا پتہ چلتا ہے۔
Over 1 in 2 Pakistanis (51%) are optimistic about the relations between major world powers becoming more cooperative after the #COVID19 crisis, ranking 6th of 17 countries regarding #hope (Gallup & Gilani Pakistan Weekly Coronavirus Perception Tracker)https://t.co/LLxXMx0Yqj pic.twitter.com/wsQaWS4lQP
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 6, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








