قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

تازہ ترین

تازہ ترین

federal govt decision challenge in islamabad high court

اسلام آباد : قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں بطور غیر مسلم شامل نہ کرنے کا وفاقی کابینہ کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

شہداء فاؤنڈیشن نے رٹ پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے، درخواست میں سیکرٹری مذہبی امور اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری وفاقی وزیر مذہبی امور اور پیر نور الحق قادری چیئرمین اقلیتی کمیشن کابینہ سیکرٹری ڈویژن اور جماعت احمدیہ کے ترجمان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ وفاقی کابینہ کے پہلے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کرے اور قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں میں دیگر غیر مسلم اقلیتوں کی طرح نمائندگی دے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا قادیانیوں کوقومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنیکا فیصلہ

واضح رہے کہ قادیانی جماعت کے نمائندوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کی مخالفت کے بعد احمدیہ جماعت کے نمائندوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Posts