شعیب ملک لاک ڈاؤن کے دوران بھی سخت ورزش میں مصروف ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کھلاڑی شعیب ملک کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران بھی سخت محنت اور ورزش میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 38 سالہ قومی کھلاڑی شعیب ملک نے جم میں سخت محنت اور ورزش کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ لاک ڈاؤن جیسے مشکل وقت کے دوران اپنے آپ کو متحرک رکھنا مشکل ہے، لیکن مجھے یہ کرنا ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ باسکٹ بال کوچ ٹم نوٹکے کے قول کے مطابق جب صلاحیت سخت محنت چھوڑ دے تو سخت محنت اس صلاحیت کو مات دے سکتی ہے۔ 

Related Posts