ماسکو: روس میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث 1 ہزار 625 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ ممالک کی فہرست میں روس پانچویں نمبر پر آگیا جبکہ امریکا، اسپین، اٹلی اور برطانیہ بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ تک روس میں روزانہ تصدیق کیے جانے والے کورونا وائرس کیسز کی تعداد محض 4 ہزار 268 تھی جس میں وقت گزرنے کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
کورونا وائرس کے باعث روس میں ہر روز ہونے والی اموات کی تعداد 1 ہزار 500 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو وائرس کے باعث 625 افراد ہلاک ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 231 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 88 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 23 ہزار 803 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ماسکو میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 92 ہزار 676 ہے۔
دارالحکومت ماسکو روس کا سب سے اہم مقام ہے جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کورونا وائرس کے باعث 905 افراد ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں39لاکھ 16ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 70ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر39لاکھ16ہزار338افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے17فیصد (2لاکھ70ہزار711) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








