کاروباری شعبوں کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، سینیٹر شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

کاروباری شعبوں کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، سینیٹر شبلی فراز
کاروباری شعبوں کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں سینیٹر شبلی فراز کاکہنا تھا کہ ہمیں عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کردیتا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔

کاروباری شعبوں کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا وائرس مشترکہ قومی مسئلہ ہے، ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا پڑے گا۔

Related Posts