ملک میں فحاشی و عریانی روکنے کیلئے وینا ملک حکومت کو طریقے بتائیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

PMLN targeted for Veena Malik

کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ترجمان سردار عبدالرحمان نے اداکارہ وینا ملک کو فحاشی و عریانی روکنے کیلئے وینا ملک کو اسپیشل اسسٹنٹ فار انسدادِ فحاشی و عریانی کا عہدہ دینے پر غورکرنے کا انکشاف کیا ہے۔

سماجی روبطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وینا ملک کو اسپیشل اسسٹنٹ فار انسدادِ فحاشی و عریانی کا عہدہ دینے پر غورکررہے ہیں۔

سردار عبدالرحمان کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ وینا ملک کے فلمی کیریئر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں “گدھے” کو میٹرک پاس کرتے ہی وزیراعلیٰ بنادیا جائیگا، وینا ملک

اداکارہ وینا ملک پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر ہونے کی حیثیت سے قومی و سیاسی معاملات پر اکثر پی ٹی آئی مخالفین پر تنقید کرتی دکھائی دیتی ہیں  اس لئے سردار عبدالرحمان نے اداکارہ وینا ملک کو فحاشی و عریانی روکنے کی ذمہ داری سونپنے کا پیغام دیکر ان کے ماضی پر انگلی اٹھائی ہے۔

Related Posts