اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، رپورٹ میں موذی وباء کی موجودگی ثابت ہوگئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں احتیاطی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور دیگر اہم دفاتر کے عملہ کی جانچ ایک معمول کاعمل ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کچھ ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کا حالیہ دنوں میں کسی اہم شخصیت سے براہ راست رابطہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








