علی محمد خان کا قمر زمان کائرہ سے بیٹے کی برسی پر اظہارِ تعزیت

تازہ ترین

تازہ ترین

علی محمد خان کا قمر زمان کائرہ سے بیٹے کی برسی پر اظہارِ تعزیت
علی محمد خان کا قمر زمان کائرہ سے بیٹے کی برسی پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی پہلی برسی کے موقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ایک سال کتنی جلدی گزر گیا، یہ معلوم ہی نہ ہوسکا لیکن قمر زمان کائرہ پر اس سال کا ایک ایک دن ایک ایک برس بن کر گزرا۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ کیسی کیسی حسرتیں ہیں جو خواب ہو کر رہ گئیں اور کیسے کیسے آشنا ہمیں داغِ فرقت دے کر رخصت ہو گئے۔ قمر زمان کائرہ ایک نفیس انسان ہیں جن کا دل اپنے بیٹے کی وفات پر دُکھی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قمر زمان کائرہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اسامہ کائرہ اور حمزہ بٹ کی مغفرت فرمائے۔ 

Related Posts