بھارت جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاریاں کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاریاں کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان
بھارت جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاریاں کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس حوالے سے پہلے بھی دنیا کو متنبہ کرچکا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے متاثر نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق نظریہ سب سے سامنے آچکا ہے، انہوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کیااور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرائے گئے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ مودی سرکار کشمیری بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنز جیسے مہلک ہتھیار استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کی مرتکب ہورہی ہے، غیر انسانی لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی اشیا اور ادویات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، جو بدترین ظلم کے زمرے میں آتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو قید اور مواصلاتی رابطے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو دنیا سے الگ کر دیا گیا ہے۔ مودی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی کی اعانت سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

Related Posts