لاہور:نامور اداکارہ اور مشہور ڈرامہ سیریل بلبلے میں خوبصورت کا کردارادا کرنے والی عائشہ عمر نے پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، سوالوں کے جواباب دیتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا دین ہمیں برداشت، رواداری اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم دین سے بہت دور ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں اپنی سمت کا تعین کرکے اس پر گامزن ہونا ہوگا۔
اداکارہ نے کہا کہ پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مجھے بھی اس میں شرکت کر کے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس طرح کے پروگراموں سے دیکھنے والوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی جانب بھی راغب ہوں، تاکہ انہیں علم ہوسکے کہ ہمارا دین ہماری کس طرح رہنمائی کرتا ہے۔