پاکستان خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ میں دنیا میں سب سے آگے ہے۔شیریں مزاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ میں دنیا میں سب سے آگے ہے۔شیریں مزاری
پاکستان خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ میں دنیا میں سب سے آگے ہے۔شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ میں دنیا کے تمام ممالک سے آگے ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایک سوشل میڈیا صارف کی شیئر کی گئی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خواجہ سراؤں کے حقوق پر اقوامِ عالم کی سربراہی کر رہا ہے۔

وفاقی وزیرشیریں مزاری نے کہا کہ حال ہی میں ملک بھر میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کیے گئے جس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے خواجہ سراؤں کو ترجیح دی جبکہ میں نے یورپین یونین کو بھی اس حوالے سے ایک خط لکھ دیا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق نے کہا کہ میں نے یورپین یونین کو تحریر کیے گئے خط میں انہیں تجویز دی ہے کہ خواجہ سراؤں کے معاملے میں پاکستان کو قابلِ تقلید مثال سمجھا جائے اور اس کی پیروی کی جائے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ  میں نے یورپین یونین کو تجویز دی کہ آپ بھی خواجہ سراؤں کی شناخت ویزہ فارمز پر تسلیم کریں کیونکہ آپ انسانی حقوق کے معاملے پر اقوامِ عالم کی سربراہی کے دعویدار ہیں۔ 

Related Posts