چین میں پھنسے 274طلبہ وطن واپس پہنچ گئے، قرنطینہ سینٹر منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

چین میں پھنسے 274طلبہ وطن واپس پہنچ گئے، قرنطینہ سینٹر منتقل
چین میں پھنسے 274طلبہ وطن واپس پہنچ گئے، قرنطینہ سینٹر منتقل

لاہور:پی آئی اے کی خصوصی پرواز کورونا کے باعث چین میں پھنسے 274طلبہ کو وطن واپس لے آئی، پاکستان پہنچنے والے 274 طلبہ کو اڑتالیس گھنٹوں کے لیے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ووہان سے واپس آنے والے 274 طلبہ کا چینی حکام نے تین بار طبی معائنہ کیا جبکہ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر 16 پاکستانی طلبہ کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ان کو علاج کے بعد روانہ کیا جائے گا۔

قومی ائیرلائن کی وطن واپس پہنچنے والی پرواز میں سوار طلبہ کو ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے دوبارہ طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیا۔ پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل بھی تمام طلبہ کا جہاز میں ہی میں بخار چیک کیا گیا۔مطمئن ہونے کے بعد جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

سولہ طلبہ کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر دوبارہ جہاز میں جراثیم کش سپرے کیا گیا اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد جہاز میں طلبہ کو سوار کرایا گیا۔ اس دوران پرواز نے تین گھنٹے کی تاخیر سے اڑان بھری۔

وطن واپس پہنچنے والے 274 طلبہ کو 48 گھنٹوں کے لیے دو ہوٹلوں اور کٹاس کالج چکوال میں قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں ان کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، کلیئر ہونے کے بعد ان کو گھروں پر روانہ کردیا جائے گا۔

جبکہ دوسری جانب امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کوپی آئی اے کی خصوصی پرواز وطن واپس لے کر پہنچ گئی ہے۔ پی آئی اے کی پرواز 8712 کے ذریعے 250 مسافر لاہور پہنچے ہیں۔ وطن پہنچنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی۔

Related Posts