میلسی: صوبہ پنجاب کے شہر میلسی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف صوبائی محکمۂ خوراک کی کارروائیاں جاری ہیں جن کے دوران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کا ذخیرہ کیا ہوا سامان ضبط کیا جارہا ہے۔ محکمۂ خوراک نے گندم کی 3 ہزار 400 بوریاں برآمد کرلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محکمۂ خوراک پنجاب نے کہا کہ ہم نے میلسی کے علاقے موضع لالو میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جس کے دوران گندم کی 3 ہزار 400 بوریاں اب تک برآمد کر لی گئی ہیں۔
محکمۂ خوراک پنجاب نے کہا کہ برآمد کی گئی 3 ہزار 400بوریاں فوڈ سینٹرمنتقل کردی گئی ہیں اور عوام کو مصنوعی مہنگائی کا شکار کرنے والے ذخیرہ اندوزی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/FDPunjab/status/1263342631389626368
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








