ملک میں عید الفطر کل 24 مئی کو ہی ہوگی، فواد چوہدری اپنی بات پر قائم

تازہ ترین

تازہ ترین

Eid-ul-Fitr to fall on May 24: Fawad Chaudhry

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیا چاند پیدا ہوچکا ہے، عیدالفطر کل 24 مئی کو منائی جائے گی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مذہبی تہوار کواتحاد کی وجہ بننا چاہئے لیکن رویت ہلال کمیٹی کی وجہ سے ہمیشہ تنازعہ پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سائنس میں ترقی کی وجہ سے چاند دیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چاند کو زمین کے چاروں طرف اپنا چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے اور یہ سورج کی روشنی سے روشن ہوتا ہے۔

سورج غروب ہونے اور چاند کے طلوع ہونے کے درمیان 38 منٹ کا فرق ہونا چاہئے اور اس کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہئے اورچاند دیکھنے کے لئے کم سے کم زاویہ نو ڈگری ہونا چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوال کاچاند 22 مئی کی رات 10بج کر39منٹ پر پیدا ہوا تھا۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے جدید دور میں ایسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس میں شوال کا چاند نظر آنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا،کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کردی

چاند دیکھنے یا کسی دوسری صورت میں شواہد اکٹھا کرنے کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔

Related Posts