عید الفطر کومیٹھی عیدبھی کہا جاتا ہے ،عید الفطر کوانتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس عید پر روایتی پکوان بنائے جاتے ہیں اور خاص طور پر اس عید پر ایک چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور وہ مٹھائی ہے۔
کون مٹھائیاں پسند نہیں کرتا؟ ،شادی ہویا سالگرہ ، عید ہو یا کسی بھی طرح کا پروگرام مٹھائی ہر تقریب کی رونق بڑھاتی ہے ، کراچی میں مٹھائیوں کی ایک وسیع قسمیں پائی جاتی ہیں۔
ہم آپ کو کراچی میں اس عید پر3 بہترین جگہوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
قصر شیریں کا گھوٹکی پیڑااپنے منفرد ذائقہ کی وجہ سے بہترین مٹھائیوں میں سے ایک ہے، قصر شیریں کے ایک کارکن کا کہنا ہے کہ “یہ پیڑا ہماری خاصیت اورگھوٹکی کی پہچان ہے۔
ہم نے ابھی یہ میٹھا پیڑا متعارف کرایا ہے ، اس پیڑے میں چینی کا استعمال کم ہونے کی وجہ سے لوگ اس کو بیحد پسند کرتے ہیں۔ حیرت کی بات تویہ ہے کہ کم چینی والا یہ پیڑا720 فی کلو میں فروخت کیلئے پیش کیا جارہاہے۔

خشک میوہ جات سے تیارکردہ حلوا غذائیت سے بھرپور مٹھائی ہے جس میں گھی، چینی اور دودھ میں پسے ہوئے گری دار میوے شامل ہیں۔ قصر شیریں اس مکس حلوے کو برفی کی شکل میں پیش کرتا ہے۔ہمارا مکس حلو ایک اور زیادہ فروخت ہونے والی چیز ہے ، اس میں بادام ، اخروٹ اور کاجو ملایا جاتا ہے جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ قصر شیریں یہ حلوہ 1000 روپے فی کلو میں فروخت کرتا ہے۔

ہم جب بھی بیکری کا سوچتے ہیں تو کئی اقسام کے مزیدار کیک کا تصور دل کو گدگدانے لگتا ہے، چاکلیٹ ، مول کرنچ اور دیگر کئی اقسام کے کیک بھی اس بیکری کی خاصیت ہیں۔ بیکری کے کارکن فضل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کئی طرح کے کیک ہیں۔چاکلیٹ کیک ،گلوٹین فری سمیت ہمارے پاس کیک کی تمام اقسام موجود ہیں۔کھانوں کے شوقین افراد یہاں بھانت بھانت کے کیک دیکھ کر فیصلہ کرتے وقت انگلیاں دانتوں تلے دبا لیتے ہیں۔قصر شریں پر ڈھائی پاؤنڈ کا چاکلیٹ مالٹ کرش کیک 1500 روپے جبکہ جرمن چاکلیٹ کیک 1200 میں فروخت ہوتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









