مودی اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، رحمان ملک

تازہ ترین

تازہ ترین

مودی اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، رحمان ملک
مودی اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، رحمان ملک

اسلام آباد: سینیٹر رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی برخلاف مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے،اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل میں بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزی و جنگی جنون کیخلاف قرارداد لایا جائے۔

رحمان ملک نے کہا کہ حکومت عالمی برادری کو بھارت کی جنگی منصوبوں، ایل او سی کی خلاف ورزیوں و حالیہ جاسوس ڈرون پر اعتماد میں لے، بھارت اپنے مغربی آقاؤں کی ایما پر حطے کی امن و امان کو برباد کرنے پر کارفرما ہے۔

نیپال نے پہلی بار ہندوستان کے پہلے اثر و رسوخ کو نظر انداز کرتے ہوئے مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے، ایک طرف پاکستان کو تو دوسری طرف بھارت چین کو مسلسل اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے بارڈر کیساتھ ڈبل روڈ بنانا چاہتا ہے کہ آسانی سے بھاری اسلحہ پہنچا سکے، در حقیقت بھارت دنیا کو WW-III کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کو موجودہ صورتحال میں بیانات سے زیادہ عملی طور پر آگے بڑھنا ہوگا،حکومت اقوام متحدہ و دوسرے فورمز کے ذریعے دنیا کو مودی کے امن دشمن منصوبوں سے آگاہ کرے۔

پاکستانی سرحد کے اندر جاسوس ڈرون بھارت نے بولی ووڈ فلم کی شوٹنگ کرنے نہیں بھیجا تھا،بھارت نے جاسوس ڈرون طیارہ معلومات جمع کرنے کیلئے بھیجا تھا،مودی کو پاکستان مخلاف مذموم مقاصد میں ناکام کرنا ہوگا۔

Related Posts