پنجاب حکومت کا گندم اور آٹے کی سبسڈی پر نیا لائحۂ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا گندم اور آٹے کی سبسڈی پر نیا لائحۂ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا گندم اور آٹے کی سبسڈی پر نیا لائحۂ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی سبسڈی پر ایک نیا لائحۂ عمل تشکیل دیا جائے جس کے تحت غریب آدمی سبسڈی سے خاطرخواہ فائدہ اٹھا سکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پنجاب کے سینئر وزیرِ خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ گندم اور آٹے کی سبسڈی کو ایک نئے لائحۂ عمل کے تحت ترتیب دے رہے ہیں جبکہ فائیو اسٹار ہوٹل اور غریب آدمی کے گھر پر ایک ہی قیمت میں آٹے کی فراہمی غریب آدمی سے زیادتی ہے۔

سینئر وزیرِ خوراک علیم خان نے کہا کہ ہم غریب آدمی سے زیادتی کے تدارک پر کام شروع کرچکے ہیں جس کے تحت احساس پروگرام کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے ٹارگیٹیڈ سبسڈی دی جائے گی جس کا فائدہ صرف غریب عوام کو ہوگا۔ 

Related Posts