پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

تازہ ترین

تازہ ترین

Public cooperation extremely important to counter COVID-19: CM Buzdar

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منگل کو تمام متعلقہ حکام کو پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھ کر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اقدامات کریں اور موثر منصوبہ بندی کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر اقدام عوامی ریلیف اور پیٹرولیم قیمتوں میں کمی لوگوں کے لئے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں میں کمی کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اس طرح کے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن آف پاکستان

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.6 روپے فی لیٹر کمی کردی تھی۔

Related Posts