مراد علی شاہ کیلئے خطرے کی گھنٹی، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو کل طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے 348 نئے کیسز تشخیص اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کل طلب کر لیاہے، مراد علی شاہ پرسولر لائٹس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

نیب راولپنڈی نےوزیراعلیٰ سندھ کو جعلی اکاؤنٹ اورسولر لائیٹس کیس میں کل طلب کیا گیا ہے،مراد علی شاہ سے نیب کی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی ۔

کل 11بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں مرادعلی شاہ کوبلایا گیا ہے،ان کو تیسری بارطلب کیا گیا ہے،ایک بار پیش ہو چکےہیں ، وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی پیشی پر سیکورٹی مانگ لی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے 17 ستمبر 2019 میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے۔

نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا، ضمانت منظور

اس سے قبل 25 مارچ 2019 میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، نیب نے مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

Related Posts