کراچی: دوہری شہریت کے حامل اور عدالت کی جانب سے 17 گریڈ میں تنزلی کے باوجود 19 گریڈ کی غیر قانونی تنخواہ لینے والے سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کے ایم سی جمیل احمد فاروقی کومبینہ جعلی بھرتیوں کے حوالے سے شروع ہونے والی انکوائری کے تناظر میں عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔
جمیل احمد فاروقی کو فوری طور پرلوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے حکم دیا گیا ہے۔ مزید براں کے ایم سی کی جانب سے جاری کردہ 24 مئی کے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار کو بھی وزیر بلدیات سندھ کے احکامات کے مطابق منسوخ قرار دیا گیا ہے جو کہ حکومت سندھ کے محکمہ ایس اینڈ جی ڈی کے قوانین اور صوبائی کابینہ کے فیصلوں کے برخلاف تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








