سندھ حکومت نے عید قرباں پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

cattle markets in karachi

کراچی : عید قرباں پر سندھ میں ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈی لگائی جائیں گی،صوبائی حکومت نے اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ نے مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز تیار کر لیں۔ تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہو گی۔

مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے الگ لین مختص کی جائے گی اور بیوپاریوں کے لیے دو الگ لینز بنائی جائیں گی جبکہ خریدوفروخت کے دوران 3 سے 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا اور منڈی میں آنے والے افراد کیلئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔

مزید پڑھیں:بکرا عید بھی متاثر ہونے کے خدشات، لاکھوں لوگوں کا روزگار اور کھربوں روپے کی معیشت تباہی کی طرف گامزن

سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا،گائے منڈیوں میں خرید وفروخت کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کیلیے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں۔

Related Posts