کورونا کے باعث قرنطینہ سینٹر بھیجنے جانیوالے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکارسراپاء احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

police constables protest in quarantine centre

راولپنڈی:شیخوپورہ کنچنیاں سینٹر میں گرلز کالج کے قرنطینہ سینٹرمیں پنجاب کانسٹیبلری کے 40 کانسٹیبل سراپا احتجاج بن گئے۔

احتجاجی کانسٹیبل کالج کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کر رہے ہیں ،کانسٹیبلز نے صبح سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے ،کانسٹیبلز کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی روز سے اس سینٹر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں دی جا رہی ہے جبکہ کے محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کانسٹیبلز کو قرنطینہ سینٹر کالا شاہ کاکو سے کورونا کا مرض لاحق ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا سے ہونیولا معاشی نقصان کیسے پورا ہوگا

ان کانسٹیبلوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شیخوپورہ گرلز کالج قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کانسٹیبلز کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرائے گئے ہیں اور رپورٹس کے آنے کا انتظار ہے۔

Related Posts