امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاج زور پکڑ گیا، دیگر ممالک کا بھی انصاف کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاج زور پکڑ گیا، دیگر ممالک کا بھی انصاف کا مطالبہ
امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاج زور پکڑ گیا، دیگر ممالک کا بھی انصاف کا مطالبہ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر شہروں میں سیاہ فام شخص جارج فلوئڈ کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر احتجاج شدت پکڑ گیا جبکہ دیگر ممالک بھی انصاف کا مطالبہ کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نسل پرستی کے تحت ہونے والے واقعے پر ملک بھر میں مظاہرین انصاف کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے اور ہزاروں مظاہرین واشنگٹن میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

ریاستہائے متحدہ امریکا کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے میں شریک ہو گئے۔ برطانیہ کا لندن میں واقع پارلیمنٹ اسکوائر سیاہ فام اشخاص کی زندگی کی حفاظت کیلئے چلائی جانے والی تحریک کے حمایتیوں سے بھر گیا۔ حکومتِ برطانیہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام کو مجمعے اور مظاہرے سے پرہیز کی ہدایت کر رہی ہے، تاہم عوام ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے جان کی پروا کیے بغیر مظاہروں میں شریک ہو رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں سڈنی، میلبرن اور برسبین کے شہروں میں بڑے مظاہرے ہوئے جبکہ دیگر شہروں میں چھوٹی بڑی تعداد میں مظاہرین نسل پرستانہ قتل و غارت کے خلاف آواز اٹھانے میں مصروف نظر آئے۔ سیاہ فام شخص جارج فلوئڈ کو 25 مئی کو امریکی شہر میناپولس کے سفید فام پولیس آفیسرز نے قتل کردیا تھا۔

Related Posts