گلوکارہ مومنہ مستحسن کا ماہرہ خان کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکارہ مومنہ مستحسن کا ماہرہ خان کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا
گلوکارہ مومنہ مستحسن کا ماہرہ خان کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا

لاہور: کوک اسٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے میں گوری رنگت کو خوبصورتی سمجھنےوالے غلطی پر ہیں، انہوں نے کہا کہ گوری رنگت کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ وہ ہمیشہ جلد گورا کرنے والی مصنوعات کے اشتہارات میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کرتی آئی ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ آپ کی جلد میں موجود میلانن کی مقدار کا آپ کے خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم سب رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے انکار کریں گے تو یہ مارکیٹ میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ انہوں نے آج تک کبھی رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ زارا نورعباس کے امریکی سیاہ فام کے گورے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل پر متنازع بیان کے ردعمل میں کہا کہ کالے اور گورے سب انسان برابر ہیں،کسی انسان میں کوئی فرق نہیں۔

Related Posts