کراچی: گلشنِ معمار ہاؤسنگ اسکیم سے متصل اربوں روپے مالیت کی 80 ایکڑ اراضی پر جاری تنازعہ،چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی مداخلت سے حل ہوگیا۔ سفاری ایسوسی ایٹ کے زیر قبضہ زمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی نکلی۔
سروے سپرنٹنڈنٹ آفس نے رپورٹ جاری کردی، ایم ڈی اے کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا،ڈپٹی کمشنر غربی فیاض عالم سولنگی کے خلاف سخت کارروائی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو سفارش کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سروے سپرنٹنڈنٹ نے ٹیکنیکل اسٹاف کی موجودگی میں اراضی کی حدبندی کا تفصیلی سروے کیا۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر،مختیار کار اور تپے دار بھی موجود تھے۔تفصیلی سروے کے بعد سروے سپرنٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سفاری ایسوسی ایٹس کے زیر قبضہ 80 ایکڑاراضی میں 67-27 ایکڑ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








