گھٹنے میں چوٹ کے باعث راجر فیڈرر ٹینس کے کھیل سے رخصت پر چلے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

گھٹنے میں چوٹ کے باعث راجر فیڈرر ٹینس کے کھیل سے رخصت پر چلے گئے
گھٹنے میں چوٹ کے باعث راجر فیڈرر ٹینس کے کھیل سے رخصت پر چلے گئے

سوئٹزرلینڈ : ٹینس کے کھلاڑی راجر فیڈرر نے گھٹنے میں چوٹ کے باعث کھیل سے رخصت لے لی جبکہ سن 2018ء کا گرینڈ سلیم ان کے شاندار کھیل کا آخری مظاہرہ تھا۔

گھٹنے میں چوٹ کے باعث راجر فیڈرر اگلے سال تک کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 38 سالہ راجر فیڈرر نے کہا کہ انہیں آرتھرواسکوپک سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے جبکہ ان کا علاج گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ویمبلڈن ٹینس کے ساتھ ساتھ ٹینس اور دیگر کھیلوں کے متعدد ایونٹس منسوخ کیے جاچکے ہیں جبکہ 20 بار گرینڈ سلیم کے چیمپین رہنے والے راجر فیڈرر کو گھٹنے کی چوٹ کے باعث کھیل سے رخصت لینا پڑی۔

دوسری جانب فیڈرر کا کہنا ہے کہ کھیل کے مقابلے جاری رہیں گے، تاہم میں گھٹنے کی چوٹ کے باعث اپنے جسم کو جس قدر ممکن ہوسکا، وقت ضرور دوں گا۔

گزشتہ مہینے راجر فیڈرر کو سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والا ایتھلیٹ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد راجر فیڈرر کی گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی، جس کے باعث انہوں نے رخصت پر جانے کا فیصلہ کیا۔ 

Related Posts