اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے 5 غیر مستقل اراکین کا انتخاب آج کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے 5 غیر مستقل اراکین کا انتخاب آج کرے گا
اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے 5 غیر مستقل اراکین کا انتخاب آج کرے گا

عالمی ادارہ اقوامِ متحدہ اپنے سب سے اہم ادارے سلامتی کونسل کے 5 غیر مستقل اراکین کا انتخاب آج کرے گا جو سن 2021ء اور 22ء کیلئے سلامتی کونسل کی رکنیت اختیار کریں گے۔

ہمسایہ ملک بھارت بلا مقابلہ ایک سیٹ کا دعویدار ہے جبکہ سلامتی کونسل کی مستقل سیٹ کیلئے بھارت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، دوسری جانب میکسیکو بھی ایک سیٹ کا بلا مقابلہ دعویدار ہے۔

بھارت ایشیاء پیسیفک جبکہ میکسیکو لاطینی امریکا اور کیربین کی نمائندگی کر رہا ہے جبکہ افریقہ میں امیدوار ممالک کے مابین بلا مقابلہ کسی ایک ملک کو نامزد کرنے کی روایت ختم ہو گئی۔

رواں برس افریقہ کے ممالک کینیا اور دجبوتی ایک سیٹ کیلئے مدِ مقابل آ گئے ہیں جبکہ مغربی بلاک میں کینیڈا، آئرلینڈ اور ناروے 2 سیٹوں کیلئے مدِ مقابل آئیں گے۔

کینیا کو افریقی یونین کی حمایت حاصل ہے جبکہ دجبوتی کے مطابق ملک کو سیٹ اِس لیے ملنی چاہئے کیونکہ گزشتہ الیکشن میں نیروبی سیکورٹی کونسل کا رکن تھا اور گھماؤ کے اصول کے تحت سیٹ دجبوتی کا حق ہے۔

Related Posts