اسلام آباد :لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہا ہے کہ گذشتہ روز بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے چار معصوم شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ ہندوستانی فورسز شہری آبادی والے علاقوں کو توپ خانے سے سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔
اس سال بھارت نے جنگ بندی کی 1410 خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 12 شہادتیں اور 102 بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی افواج کے ذریعہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی وجہ سے بھارت نے پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید خراب کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت فلم بناکر چین سے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








