کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل دوبارہ اسپتال داخل

تازہ ترین

تازہ ترین

کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل دوبارہ اسپتال داخل
کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل دوبارہ اسپتال داخل

لاہور:ماضی قریب میں کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل دوبارہ اسپتال میں داخل ہوگئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسپتال کے کمرے میں موجود ہیں اور ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CBgc2c7DiAi/?utm_source=ig_embed

ا س حوالے سے نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو انفیکشن کا شبہ ہوا ہے تاہم یہ کورونا وائرس نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اسپتال میں نرم بستر ملنے پر اللہ کے حضور شکر گزار ہوں۔

کچھ دنوں قبل نادیہ جمیل نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کا بریسٹ کینسر پہلی اسٹیج پر ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے، نادیہ جمیل کا ابتدائی سطح کا آپریشن بھی کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں کیموتھراپی کے ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا تھا۔اس دوران نادیہ جمیل نے اپنا سر بھی منڈالیا تھا۔

Related Posts