اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران کورونا وبا سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
اس دوران وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ، اس کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات، احتیاطی تدابیر کے نفاذ اور دیگر چیزوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی، اس کے باوجود ہر ایک کو بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔تاکہ موجودہ صورتحال سے نکلا جاسکے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران وائرس سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ہمارے اقدامات سے پتا چلے کہ بحران کنٹرول میں ہے، ہمیں اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے،اس میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








