کورونا سے متاثرہ شاہد آفریدی کو چھوٹی بیٹی کی یاد ستانے لگی

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا سے متاثر شاہد آفریدی کو چھوٹی بیٹی کی یاد ستانے لگی
کورونا سے متاثر شاہد آفریدی کو چھوٹی بیٹی کی یاد ستانے لگی

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے انہوں نے خود کوگھر میں آئیسولیٹ کرلیا اس دور ان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس دوران وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بہت زیادہ یاد کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ آئیسولیشن میں سب سے زیادہ اپنی چھوٹی بیٹی ’عروہ‘ کو یاد کررہے ہیں۔

سابق کپتان نے اپنے فون کا کیمرا عروہ کی طرف گھماتے ہوئے کہا کہ میں اسے کافی دنوں سے بہت زیادہ مس کررہا ہوں، میں بالکل اس کی قریب جا ہی نہیں پا رہا اور یہ میرے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے۔

https://www.instagram.com/p/CBimq8dnAZ9/?utm_source=ig_embed

شاہد آفریدی نے تمام بیماروں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، انشااللہ بہت جلد پھر آپ سب سے ملاقات ہوگی۔

Related Posts