گزشتہ 2 روز بہت بھاری رہے، قوم کے اثاثے ہم سے بچھڑ گئے۔شہلا رضا

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ 2 روز بہت بھاری رہے، قوم کے لیجنڈ ہم سے بچھڑ گئے۔شہلا رضا
گزشتہ 2 روز بہت بھاری رہے، قوم کے لیجنڈ ہم سے بچھڑ گئے۔شہلا رضا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز ہم پر بہت بھاری رہے جبکہ قوم کے اثاثے  ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر برائے امورِ خواتین شہلا رضا نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران طارق عزیز، مفتی نعیم اور علامہ طالب جوہری سمیت قوم کے لیجنڈز ہم سے بچھڑ گئے۔

صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ آج خبر ملی ہے کہ میری عزیز دوست درِ شہوار کے شوہر نثار صدیقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہم سے جدا ہو گئے۔ اللہ ان سب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سکھر میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کی بنیاد رکھنے والے مشہورو معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نثار صدیقی کا آج کراچی میں انتقال ہوگیا جس پر سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے افسوس کااظہار کیا۔

مشہورومعروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی کی تدفین ضلع خیر پور کے قصبے پریالوئی میں ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی کی عمر 77 برس تھی۔

مزید پڑھیں:  ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نثار صدیقی کا انتقال، احسن اقبال کا اظہارِ افسوس

Related Posts