کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران 8 اسکول تعلیم کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران 8 اسکول تعلیم کیلئے تیار
کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران 8 اسکول تعلیم کیلئے تیار

کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے نام پر قائم فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران 8 اسکولوں کو تعلیمی و تدریسی عمل کیلئے تیار کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے کہا کہ کراچی میں 8 اسکولوں کو تزئین و آرائش اور تعمیرِ نو کے عمل سے لاک ڈاؤن کے دوران مکمل طور پر گزارا گیا جو اب طلباء کی آمد اور تعلیم کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پیغام میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے کہا کہ کراچی میں ایک بار اسکول کھل جانے کے بعد یہ اسکول طلباء کو تعلیم دینے لگیں گے۔ اگر عوام  ان اسکولز کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانا چاہیں تو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے تعاون کرسکتے ہیں۔ 

Related Posts