کراچی: سندھ حکومت کے من پسند عارضی ڈائریکٹر جنرل نسیم الغنی سہتونے ایس بی سی اے کا نظام ہی اُلٹ دیا۔افسران کی عدم دستیابی کے باعث 95 تعینات کیے گئے او پی ایس افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا،با خبر ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے میں کراچی کے افسران کو پیچھے کر کے دیگر ضلع سے افسران کو کھپانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
عارضی ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نئے بحران کو دعوت دیدی، ایس بی سی اے میں چوتھی بار او پی ایس ختم کرکے ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسٹنٹ ڈائرکٹرز اور سینئر بلڈنگ انسپکٹرز کو اصل عہدوں پر کام کرنے کا حکم نامہ نمبر No.SBCA/DD(Admn-P-I)/375جاری کیا ہے،جو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پی ون کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
اس صورتحال پر با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدوں سے فارغ کر کے ان آسامیوں پر کراچی سے باہر کے ملازمین کو کھپایا جائے گا۔ واضح رہے کہ مقامی ملازمین کی کئی برس سے ترقیاں نہ ہونے کے باعث 95 ملازمین او پی ایس کے تحت اگلے عہدوں پر کام کررہے تھے۔
کراچی کے ڈیڑھ درجن سے زائد ڈائریکٹرز کے ماتحت صرف 7 ڈائریکٹرز کام کررہے ہیں، خالی آسامیوں میں ڈائریکٹرز کی 4ڈپٹی ڈائریکٹرز کی 40 اور اسٹنٹ ڈائریکٹرز کی 50 سے زائد آسامیاں خالی ہیں،2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل سمیت 4 سینئر ڈائریکٹرز اس برس ریٹائر ہوجائیں گے۔


قائم مقام ڈی جی نسیم الغنی سہیتو چیف سیکریٹری کی جانب سے رائج او پی ایس مارچ میں ختم کرکے ایک ہفتے میں دوبارہ بحال کرچکے ہیں، ایس بی سی اے کے بعض سینئر افسران کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل پوسٹ پر نان ٹیکنیکل ڈی جی ابھی تک ادارے کے انتظامی امور سمجھنے سے قاصر ہیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








