مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں ملنے پر بہت خوش ہوں، فہد مصطفی

تازہ ترین

تازہ ترین

مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں ملنے پر بہت خوش ہوں، فہد مصطفی
مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں ملنے پر بہت خوش ہوں، فہد مصطفی

کراچی:معروف ٹی وی ہوسٹ و اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ اصل ستارے تو فنکاروں کے مداح ہوتے ہیں۔پاکستان کے مشہورومعروف ٹی وی ہوسٹ اوراداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارک باد دینے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔

فہد مصطفی نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں ملنے پرنہایت خوشی ہورہی ہے، یہ جان کربہت خوشی ہوتی ہے نفرت سے بھری اس دنیا میں مجھے چاہنے والے، مجھ سے محبت کرنے والے بہت سے مداح موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام نیک تمناؤں کا شکریہ کسی بھی طرح ادا کر نہیں کرسکتا اوراصل ستارے تو فنکاروں کے مداح خود ہوتے ہیں۔جو ہمیں ہر طرح کے ماحول میں یاد رکھتے ہیں۔

Related Posts